

Loading content...
یہاں آکر دیکھا کہ ہربھائی تیاری میں مصروف ہے،کسی طرف اونٹوں پر پردے لگا کر محمل تیار کئے جا رہے ہیں اور کسی طرف سامان لادا جا رہا ہے سب جلدی جلدی تیار ی میں مصروف ہیں ، انہوں نے کسی سے بات نہیں کی بلکہ گھر کی دیوار کا سہارا لے کر زمین پر بیٹھ گئے اور سر جھکا کر روتے رہے، کچھ دیر کے بعد شہنشاہِ مظلومیت علیہ الصلوات والسلام تشریف لے آئے، انہوں نے پاک بھائی علیہ الصلوات والسلام کو سہارا دے کر اٹھایا، سینے سے لگایا، اُس وقت محمد حنفیہ علیہ الصلوات والسلام نے روتے ہوئے سوال کیا آقاؐ آپ نے تیاری میں اتنی جلدی کیوں کر لی ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار