

Loading content...
جس وقت غش سے افاقہ ہوا تو روتے ہوئے اتنا فرمایا اللہ جلَّ جَلَالَہ کے حوالے میرے مظلوم بھائی،اے میرے شہید بھائی الوداع، امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام انہیں دلاسے دیتے رہے مگر وہ روتے ہوئے روانہ ہو گئے،تاریخ بتاتی ہے کہ واپس آنے کے بعد جناب محمد حنفیہ علیہ الصلوات والسلام کمرہ بند کر کے روتے رہے کئی بار روتے روتے غش طاری ہوا،اسی طرح روتے روتے دن ڈھل گیا، مسجد میں آذان ہوئی،انہوں نے اپنے غلام سے فرمایا کہ ہمیں طشت اور آفتابہ دو ہم تجدید وضو کر کے نماز ادا کرنا چاہتے ہیں، غلام روایت کرتا ہے کہ جس وقت میں نے طشت لاکر آگے رکھا اور ساتھ ہی آفتابہ رکھا تواس وقت جناب محمد حنفیہ علیہ الصلوات والسلام نے مجھے سے پوچھا کہ شہنشاہ مظلومیت علیہ الصلوات والسلام نے اب کیا پروگرام بنایا ہے، میں نے عرض کیا کہ آج رات کو پاک مخدراتِ عصمت صلوات اللہ علیھن کے ساتھ عراق جانے کا پروگرام طے پایاہے، جس وقت انہوں نے یہ بات سنی تو جگر کو تھام کر جھک گئے، غلام روایت کر تا ہے کہ سامنے طشت رکھا ہوا تھا یہ سننے کے بعد پھر وہ وضو نہیں کر سکے…٭ کف دموعہ فی طشت مثل المطر… (R_220)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار