

Loading content...
یہ بھی آپ نے تاریخ میں پڑھا ہو گا کہ اُس دن جناب محمد حنفیہ علیہ الصلوات والسلام بھی بیمار تھے اور ان کی بیماری کی وجہ بھی یہی دکھ تھا ،جناب محمد حنفیہ علیہ الصلوات والسلام کے غلام روایت کرتے ہیں کہ ہم اس دن دیکھتے رہے کہ جناب محمد حنفیہ علیہ الصلوات والسلام اس دن کئی بار رو رو کر غش کر جاتے تھے ، 19ذوالحجہ کے دن ایک مرتبہ پھر جناب محمد حنفیہ علیہ الصلوات والسلام شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہوئے تھے، وہ جوان کہ جس کی جوانی پر شباب کو رشک آتا تھا آج جس وقت مظلوم بھائی علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں حاضر ہوئے تو دو غلاموں کے سہارے چل رہے تھے اور کیفیت یوں تھی کہ جیسے کوئی ضعیف چلتا ہواآرہا ہو ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار