

Loading content...
یہ دردایسا جگر کو لگا کہ پھر دونوں بھائی بستر سے نہیں اٹھ سکے ، جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام کی بیماری کی یہ وجوہات تھیں کہ انہوں نے پہلے توبہت کوشش کی کہ شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام مدینہ نہ چھوڑیں مگر جس وقت شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے حکم حبیب سنا دیا تو اس کے بعد پھر یہ کوشش تھی کہ کسی صورت وہ ہمیں ساتھ لے جائیں تاکہ ہمیں اپنے آقا کے ساتھ درجہئِ شہادت پر فائز ہونے کا اعزار مل جائے مگر یہ خواہش بھی پوری نہ ہو سکی اور پھر جس وقت انہیں آنے والے واقعات سے آگاہ کیا گیا تو پھر وہ اپنے آپ کو سنبھال نہ سکے اور اس درجہ بیمار ہوگئے کہ تیاری ہوتی رہی مگر انہیں کچھ علم تک نہ تھا وہ بستر سے اٹھ ہی نہ سکے، بلکہ جس وقت جناب عون و محمد علیہا الصلوات والسلام کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا ان سے آخری بار رخصت ہونے کیلئے تشریف لائیں تو کافی دیر بعد انہوں نے آنکھ کھولی اور ام المصائب پاک بی بی صلواة اللہ علیہا کو اجازت عطا فرمائی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار