

Loading content...
اے میرے لعل اے میرے محبوب حسین علیہ الصلوات والسلام ہم آپ کو آپ ہی کے خون میں غلطان دیکھ رہے ہیں،اورآپ کو پس گردن شہید دیکھ رہے ہیں اورآپ ہی کے خون سے آپ کی ریش اطہر کو رنگین دیکھ رہے ہیں، آپ بے وطن ہیں ، تنہا ہیں ایک ایک کو پکارتے ہیں مگر کسی طرف سے جواب نہیں آتا، ہم دیکھ رہے ہیں کہ آپ ہماری امت کے بدبخت لوگوں میں تنہا رہ گئے ہیںاورپیاسے ہیں مگر کوئی پانی نہیں دیتا اورہم دیکھ رہے ہیں کہ حرم توحید کی حرمت کو پامال کیا جارہا ہے آپ کے کمسن معصوم بچوں پر بھی رحم نہیں کیا جارہا، میرے پاک لعل آپ کے یہ نانا جان آپ کے ہر دکھ میں آپ کے ساتھ ہوں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار