

Loading content...
پھر امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا نانی اماں اگر آپ برداشت کر سکیں تو ہم آپ کو ایک اور منظر دِکھانا چاہتے ہیں، پاک بی بیسلام اللہ علیھا نے فرمایا میرا لعل میں برداشت کروں گی مجھے کربلا کے مناظر ضرور دکھائیں، اس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے ایک عجیب درد ناک منظر دِکھایا ام المومنینسلام اللہ علیھا نے دیکھا کہ امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام زین ذوالجناح پر موجود ہیں، ذوالجناح فوجوں کے اژدھام میں دوڑ رہا ہے، ہر طرف سے ملاعین تحفہ ہائے ظلم و ستم پیش کرنے میں مصروف ہیں، اسی دوران ایک ملعونِ ازل نے ایک ایسا وار کیا کہ مظلومِ کائنات علیہ الصلوات والسلام زین ذوالجناح سے فرش زمین کی طر ف روانہ ہوئے اور آہستہ آہستہ آواز دی ھل من ناصر پھر آواز دی میرے وفادار میرے بھائی عباسؐ کہاں ہو جلدی آؤ اور مجھ غریب کو زین سے اترنے میں مدد دومیں زخموں سے اس قدر چور ہوں کہ نہ زین پر رہ سکتا ہاں اور نہ ہی اتر سکتا ہوں مجھے جلدی بہنوں کے پاس خیام میں پہنچاؤ میں ان سے زیادہ دیر دور نہیں رہ سکتا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار