

Loading content...
اس بات سے کچھ لوگوں نے یہ قیاس کیا ہے کہ یہ اسرار امامت تھے جو ان کے سپرد کئے گئے تھے، یہ قیاس ٹھیک نہیں ہے اور مسلماتِ شیعہ کے خلاف ہے کیونکہ اسرار امامت کسی غیر معصوم کو تعلیم نہیں فرمائے جا سکتے اور تاریخ سے واضح ہے کہ ام المومنینسلام اللہ علیھا دورِ جاہلیت میں ایک کافر کے عقد میں رہ چکی تھیں اور ام المومنین سلام اللہ علیہا کا اعزار ملنے سے پہلے ان کا ایک بیٹا بھی تھا اور کسی کافر کے عقد میں رہنا بھی معصومیت کے منافی ہے، اس لئے انہیں اسرارِ امامت سپرد کرنا ہمارے مسلمات و عقائد کے خلاف ہے اورجو کچھ ان کے سپرد فرمایا گیا تھا وہ بزرگوں کے سامان میں سے کچھ چیزیں تھیںاور کچھ لوگوں کی امانتیں تھیںاور امام زین العابدین علیہ الصلوات والسلام کے نام ایک دستاویز تھی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار