

Loading content...
دوسری طرف اولادِ جناب عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام کا جوش وجلال نقطہ کمال پر پہنچا ہوا تھا، اُدھر مدینہ کے نواح کے لوگ شہر سے باہر جمع ہونے میں مصروف تھے تاکہ وہ امامِ عالی مقام علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ جا سکیںاور لوگوں کے جوق در جوق آنے کا سلسلہ جاری تھا اور ان کے سربراہان کا مسجد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آمد کا سلسلہ جاری تھا،ادھر بصرہ اور یمن سے کئی گروہ آ چکے تھے جو مسجد کے باہر خیمہ زن تھے، مدینہ کی فضا بڑی کشیدہ تھی، ہر کسی کو مدینے پر جنگ کے بادل منڈلاتے ہوئے نظر آرہے تھے، کیونکہ جو لوگ مال غنیمت کے شوقین تھے یا دنیاوی اغرا ض لے کر نصرت کیلئے آئے ہوئے تھے ان کی تعداد تین ہزار سے زیادہ تھی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار