

Loading content...
پھر میں دیکھتا ہوں کہ ایک مختصر سی جماعت ہے جو شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کی بیعت کے لئے آئی ہے اورایک ایک کرکے وہ لوگ ان کی بیعت کر رہے ہیں ، جو شخص بھی بیعت کرلیتا ہے جناب جبرائیلعلیہ السلام اس کے اور اس کے والد کے نام کا اعلان فرماتے ہیں کہ اب فلاں ابن فلاں نے بیعت کی ہے اور اب فلاں ابن فلاں بیعت کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں، یعنی وہ بیعت کی رننگ کمنٹری کر رہے تھے ،میں ان جوانوں کو بڑے غور سے دیکھتا رہا اور میں نے ان سب کو اچھی طرح سے پہچان لیا، ان کی نورانی صورتیں میرے ذہن میں نقش ہوگئیں، اسی دوران میری آنکھ کھل گئی ، میں نے اسی وقت ان تمام لوگوں کے نام لکھ کر رکھ لیئے، جس وقت واقعہ کربلا ہو چکا اور میرے پاس شہدائے کربلا کی فہرست پہنچی تو میں نے وہ نام دوبارہ دیکھے اور میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ جو نام میں نے پہلے لکھ کر رکھے ہوئے تھے ان میں سے کوئی ایک نام بھی کم یا زیادہ نہیں تھا…(R_213)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار