

Loading content...
ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ جس وقت میں شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کی بارگاہ سے روتا ہوا گھر پہنچا تو میںکافی دیر تک روتا رہا،آخر روتے روتے مجھے نیند آگئی، میں نے عالم خواب میں دیکھا کہ میں حرم کعبہ میں کھڑا ہوں اور کعبے کا دروازہ کھلا ہوا ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ وہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگ موجود ہیں، دیوارِ کعبہ کے ساتھ شہنشاہِ معظم کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی مسند لگی ہوئی ہے اور کعبے کے کھلے ہوئے دروازے میں جناب جبرائیلعلیہ السلام کھڑے ہیں اور لوگوں کو بلا بلا کر فرما رہے ہیں کہ جلدی جلدی شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کی بیعت کر لو، یہ موقعہ پھر تمہارے ہاتھ نہیں آئے گا، اب دیر نہ کرو، انہی کی بیعت اللہ جلَّ جَلَالَہ کی بیعت ہے، انہی کی اطاعت اللہ کی اطاعت ہے، وہ یہ منادی بار بار فرما رہے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار