

Loading content...
اُس وقت عبداللہ ابن عباس کی زوجہ نے کہا کہ آپ جاکراپنی دختر پاک صلواة اللہ علیہا کو ان واقعات سے آگاہ کرکے کہہ دیں کہ دوسرے جاتے ہیں تو بیشک جائیں مگر آپ نے اس سفر پر ان کے ساتھ نہیں جانا، تب عبداللہ ابن عباس نے روتے ہوئے کہا کہ میں ایسا نہیں کر سکتا اور نہ ہی میری دختر اس معاملے میں میری بات مانیں گی کیونکہ جہاں تک میں سمجھتا ہوں جناب عباسؐ علیہ الصلوات والسلام اگر وفا کے خالق ہیں تو میری بیٹی ملکہئِ ملک وفا ہیں اور بے شک وہ پیش آمدہ تمام حالات سے باخبر بھی ہیں، جب ان کے سرتاج درجہئِ شہادت پر فائز ہوں گے تو ان کے بعد ان کی جگہ پر میری دختر ہی تمام مستورات کا آسرا اور سہارا بنیں گی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار