

Loading content...
امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ آپ اپنے مقام پر انتہائی پر خلوص مشورہ دے رہے ہیں اور آپ کو حقائق سے آشنا کرنا اس لئے بھی آسان ہے کہ آپ دیگر انبیاء کی کتب سماوی سے آشنا ہیں اور آپ خود بتائیں کہ کیا کسی نبی کی کوئی ایسی کتاب بھی ہے کہ جس میں ہماری شہادت کا ذکر موجود نہ ہو ؟ ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء نے ہماری شہادت عظمیٰ کو عبادت کی طرح بیان کیا ہے، آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ ہمارے ساتھ دھوکہ کرنا اور ہمیں شہید کرنا کوفیوں کے ذمے ہے اورکوئی بات ایسی نہیں جو ہم سے مخفی ہو، یہ مصائب ہمارے اختیاری ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ ہم شہید ہوں گے، ہمارے گھرپہ بے انتہا ظلم ہو ں گے، اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو دکھا سکتے ہیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار