

Loading content...
جواباً شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے میری آنکھوں کے نور یہ اس وقت تک ناممکن ہے جب تک آپ جام شہادت نوش نہیں فرما لیں گے اور جو سعادت آپ کے حصے میں آئی ہے اسے قبول نہیں کر لیںگے، اس راز ونیاز کے بعد شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام واپس گھر اطہر میںتشریف لے آئے اور یہاں آکر تمام افراد اطہار علیہ الصلوات والسلام کو جمع فرماکر انہیں ان مکاشفات سے آگاہ فرمایا، پھر آپ کے فرامین کو سن کر تمام گھر میں گریہ وبکا کی آوازیں بلند ہونے لگیں، گویا یہ ایک ایسا عمل تھا کہ جس کے ساتھ سارے گھر اطہر کو آنے والے مصائب کیلئے تیار کیا جا رہا تھا کیونکہ اتنا بڑا صدمہ اگر اچانک ملے تو پھر برداشت نہیں ہوتا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار