

Loading content...
جناب جابر کہتے ہیں کہ میں نے ابھی کوئی جواب نہیں دیا تھا کہ میر ی نگاہ اٹھی،میں نے دیکھا آسمان کے دروازے کھل گئے ہیں شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آسمان سے نازل ہو رہے ہیںاور ان کے ساتھ جناب جعفر طیارعلیہ الصلوات والسلام جناب حمزہ علیہ الصلوات والسلام اورجناب امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام بھی ساتھ ہیں، یہ سب آسمان سے اتر رہے ہیں، جس وقت سب زمین پرپہنچے تو شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ پہ ایک جلال آمیز نگاہ ڈالی اور فرمایا ہم نے اپنے لعل کے فرمانے سے پہلے کیا ان کی شہادت کا ذکر نہیں فرمایا تھا؟ کیا آپ یہ سب کچھ پہلے ہی ہماری زبان سے نہیں سن چکے ؟ فرمایا تم مومن ہو ہی نہیں سکتے جب تک ہماری پاک آلؐ کی ہر بات سے شک کی نجاست کو دور نہ کر لو گے ، تمہیں صرف ان کی اطاعت کا حکم دیا گیا ہے اعتراض کا تمہیں کوئی حق ہی نہیں دیا گیا اگر اب بھی شک باقی ہے تو ہم تمہیں معاویہ ابن ابو سفیان اور یزید دونوں ملاعین کا انجام دکھائیں؟ اور ساتھ ہی اپنے پاک لخت جگر علیہ الصلوات والسلام کے مقام اعلیٰ کا مشاہدہ بھی کروائیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار