

Loading content...
اُس وقت تمام خاندانِ پاک علیہ الصلوات والسلام نے لبیک کہی، اس کے بعد کسی نے بھی مشورہ دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی بلکہ امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ ازل کے فیصلے کیا ہیں، آپ سب نے کربلا میں ہمارے ساتھ شہید نہیں ہونا، آپ میں سے کچھ لوگوں کو مالک ازل و ابد کچھ اور کاموں کیلئے ہمارے بعد بھی باقی رکھنا چاہتاہے اور یہ اس کی مشیت کے عین مطابق ہے اور عین حق ہے، ہاں کچھ ہیں کہ جنہوں نے ہمارے ساتھ کشتیٔ شہادت پر سوار ہو کر معراجِ شرافت وعظمت کا ادراک کرنا ہے اور کئی ہمارے بعد اِس مقام پر پہنچیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار