

Loading content...
نو جوانوں نے سر جھکا دئے اس کے بعد عرض کیا کہ سب سے بہتر رائے تووہی ہو گی جوآپ کا حکم ہو گا ، ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ تمام لوگوں کی رائے یہی ہے کہ آپ مدینہ نہ چھوڑیں اور اہل کوفہ کو ان کی غداری کی سزا بھی ملنی چاہیے، یہ دو متضاد چیزیں ہیں جوبیک وقت پیش کی جارہی ہیں کہ ایک طرف مدینہ بھی نہ چھوڑ ا جائے اور اہل کوفہ کو سبق بھی سکھایا جائے، یہ آپ کی ذات کے سامنے ناممکن تو نہیں مگر عام حالات میں ناممکن ہی نظر آتا ہے،اس لئے ہم یہ عرض کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے خیال میں اس کا ایک حل ہے کہ آپ کو مدینہ بھی نہیں چھوڑنا پڑے گا اور اہل کوفہ کو سبق بھی سکھا دیا جائے گا، کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے دریافت فرمایا کہ وہ کون سا راستہ ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار