

Loading content...
اس خطبہ کے دوران شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ آپ سب ہمارے پاک خاندان کے وہ ا فراد ہیں جن سے زیادہ ہمارا کوئی ہمدرد نہیں ہو سکتا، اس لئے تازہ ترین حالات پر مشورے کیلئے ہم نے آپ لوگوں کو بلایا ہے اور ہم چاہتے یہ ہیں کہ آپ سب کسی متفقہ رائے پر پہنچ کر ہمیں مشورہ دیں، اس میٹنگ میں ہر کوئی اپنی اپنی رائے عرض کرتا رہا، اس دوران شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام نے جناب عقیل علیہ الصلوات والسلام کی پاک اولاد علیہ الصلوات والسلام کی طرف نگاہ فرمائی جو خود تو خاموش تھے مگر اُن کی آنکھوں کے آنسو اُن کے جذبات کی ترجمانی کر رہے تھے، وہ کبھی کسی مشورہ دینے والے کی طرف حسرت بھری نگاہ سے دیکھتے اور کبھی کسی کی طرف مگر لب خاموش تھے ، اس وقت شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام نے ان کی طرف دیکھ کر فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار