

Loading content...
18ذوالحجہ جوکہ جمعرات کا دن تھا، اس دن بھی مدینہ شہر حاکمِ مدینہ سے خالی تھا یعنی اس روز بھی وہ ملعون یہاں نہیں پہنچا ، اس لئے ہر شخص بلا خوف وخطر در اطہر پر آسکتا تھا لہٰذا مسجد نبوی میں در اطہر کے سامنے مخلوق کا ہجوم تھا، کیونکہ جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی شہادت کی خبر پہنچ چکی تھی اس لئے کچھ لوگ دنیا داری نبھانے کیلئے آئے ہوئے تھے کئی دوست تھے جو تعزیت کرنے کے لئے آئے ہوئے تھے ،کئی لوگ صرف حالات کی بُو لینے کے لئے آئے ہوئے تھے،یہاں پہنچتے ہی کوفہ سے خبریں آنا شروع ہو چکی تھیں، اُس دن شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام نے مدینہ پہنچنے کے بعد اپنی پہلی میٹنگ کی اور تازہ ترین حالات پر مشورہ کیلئے جملہ آل عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام کو جمع ہونے کا حکم فرمایا، یہاں شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام نے ایک خطبہ ارشاد فرمایا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار