

Loading content...
امامِ عالی مقامعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ آپ نے مفہوم نصرت کوسمجھا ہی نہیں ہے، آپ کو ہمارا مقصد معلوم ہی نہیں ہے، ہم تو مظلومیت کا وہ عظیم مظاہرہ کرنے جا ر ہے جو ہمارے سوا کوئی کرہی نہیں سکتا، ہم نے فاتح ہو کر بھی فتح حاصل نہیں کرنی بلکہ ہم تو صبر کی شمشیر سے ظلم کی تلواروں کو کند کرنے جا ر ہے ہیں،فرمایا ہمیں اُن ناصرین کی ضرورت ہو گی جو جان دے سکیں، جو ظلم پر صبر کر سکیں، کیونکہ جہاں کائنات کے سارے ظلم سارے جبر دم توڑجاتے ہیں ہمارے صبر کی وہاں سے ابتدا ہوتی ہے،آپ کو علم نہیں مگر ہمیں معلوم ہے کہ شامِ غریباں کو کیا ہوگا، کیسے ہمارے خیام کو ٹھنڈا کر دیا جائے گا ، کس طرح ہماری مستوراتِ تو حید صلواة اللہ علیہن خیام سے باہر آئیں گی، کیسے انہوں نے بازاروں میں جانا ہے، ہمارے بعد کیا کیا ظلم ہونے ہیں ہمیں سب کچھ معلوم ہیں اُس وقت قوم جنات قدموں پر گرگئی اور عرض کیا آقاؐ اگر امت کے ارادے یہی ہیں تو پھر پاک پردہ دارانِ توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن کو تو ساتھ نہ لے جائیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار