

Loading content...
شہنشاہِ مظلومت علیہ الصلوات والسلام گھر اطہر سے روانہ ہوئے اور اپنے جد اطہر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مزار اقدس پر تشریف لے آئے،یہاں آ کے مشہد منور کو سینے سے لگاکر کافی دیر تک گریہ فرماتے رہے، یہاں انہوں نے ناناؐپاک سے مخلوق کے رویے کی شکایت کی اور عرض کیا نانا جان صلی اللہ علیک وآلک وسلم آپ دیکھیں کہ ساری دنیا مظلوم کو چھوڑ گئی ہے، اب ہماری نصرت کرنے والے بہت تھوڑے ہیں، اہل کوفہ نے ہم سے دھوکہ کیا ہے اور ہمارے پاک بھائی امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کو شہید کر دیا ہے، جس وقت آپ نے یہاں قلت انصار کا شکوہ فرمایا تو وہ مشہور مکا شفہ ہوا جس کے بارے میں امام صادق علیہ الصلوات والسلام نے اصحاب کو آگاہ فرمایا تھا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار