

Loading content...
یہاں یہ عرض بھی کرتا چلوں کہ ہمارے سامنے واقعات کی تحقیق میں ایک سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ مؤرخین نے دونوں تیاریوں کو یکجا کر کے لکھ دیا ہے یعنی پہلی بار مدینہ سے مکہ کی روانگی کے حالات اور دوسری بار مدینہ سے کوفہ روانگی کے حالات آپس میں گڈ مڈ کر دیئے گئے ہیں، جن میں سے پہلی روانگی اور دوسری روانگی کے حالات کو علیحدہ کرنابہت مشکل ہے، صرف چند ایک واقعات کے علاوہ تمام واقعات دونوں روانگیوں کے ضمن میں لکھ دئے گئے ہیں اور اکثر واقعات پہلی ہی روانگی کے ضمن میں لکھے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے ہمارے لئے ان کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کے لئے کوئی معیار یا پیمانہ موجودہی نہیں ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار