

Loading content...
یہ ساری باتیں مؤرخین نے نہیں لکھیں مگر حالات کو دیکھتے ہوئے ایسی باتیں خود بخود اخذ کی جا سکتی ہیں،یہ بھی ممکن ہے کہ تمام بنی ہاشم علیہ الصلوات والسلام نے قافلہ پاک کاا ستقبال شہر سے باہر جاکر کیا ہو اور پردے کا انتظام بھی انہوں نے کیا ہو، جس وقت قافلہ پاک مدینہ پہنچا ہوگا تو سب سے پہلے جد اطہر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مزار اقدس پر حاضری دی گئی ہوگی کیونکہ گھر اطہر کا دروازہ مسجدنبویؐ کے صحن میں کھلتا تھا اور یہ ناممکن تھا کہ پاک پردہ دارانِ توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن مزار اطہر کے قریب سے گزی ہوں اور مزار پر تشریف نہ لے گئی ہوں ، ہاں اِس موقع پر مؤرخین نے شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے مزارِ اطہر پر حاضری کا ذکر ضرور کیا ہے وہ لکھتے ہیں کہ جس وقت شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام جد اطہر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مزار اقدس پر حاضر ہوئے تو فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار