

Loading content...
اگرہم عام رفتارِ سفر کو سامنے رکھ کر مدینے میں داخل ہونے والے وقت کا قریب ترین تعین کریں تو ہم یہ آسانی سے معلوم کر سکتے ہیں کہ قافلہ پاک مدینے میں 9گھنٹے کے سفر کے بعد پہنچا تھا، یعنی صبح چار بجے اگر روانگی فرض کی جائے تو دن کے ایک بجے کے بعد کا کوئی وقت ہو سکتا ہے جس وقت قافلہ پاک مدینہ میں داخل ہوا تھا کیونکہ قافلے پاک کا مقدمہ یعنی وہ دستہ جو سب سے آگے سفر کرتا تھا وہ سب سے پہلے مدینہ پہنچا تھا،اس لئے یہاں سارے بنی ہاشم علیہ الصلوات والسلام اور مدینے کی عورتیں قافلہ پاک کے استقبال کیلئے فوراً تیار ہو گئے ، مدینے کی عورتوں نے چھتوں پرچڑھ کر استقبال کیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار