

Loading content...
یہاں یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ عام لوگوں کے سامنے جو واقعات بیان کئے جاتے ہیں اُن سے یہی محسوس ہوتا ہے کہ کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام جب مدینہ سے روانہ ہوئے تو پھر آگے ہی سفر کرتے چلے گئے، مگر حقیقت یہ ہے کہ مکہ مکرمہ مدینہ طیبہ سے جنوب کی طرف ہے اور کربلا معلی وکوفہ شمال کی طرف ہیں، اُس وقت مد ینہ طیبہ سے مکہ مکرمہ کی طرف دو راستے جاتے تھے، ایک مدینے کی مغربی طرف سے نکلتا تھا، دوسرا راستہ مشرقی سمت نکلتا تھا اور یہ مشرقی راستہ معدن النقرہ کی طرف بھی جاتا تھا جو مکہ و کوفہ کی ایک منزل تھی اور معدن النقرہ مدینہ سے 100کلومیٹر شمال مشرق کی طرف تھا یعنی تھوڑا سا شمال مشرق کے رخ پر تھا، اسی راستے پر مدینہ سے 39 کلومیٹر مشرق کی طرف ایک دوراہا آتا تھا جس سے ایک راستہ جنوب مشرق کی سمت سے نکل کر مغیثة الماوان سے ہوتا ہوا مکہ جاتا تھا اور مغیثتہ الماوان کا فاصلہ 50کلومیٹر سے کچھ زیادہ تھا،جس وقت شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام مغیثة الماوان پہنچے تو یہاں سے ویسے بھی مدینے آنے کا پروگرام تھا مگر جنابِ امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی شہادت کی خبر سن کر اسی منزل سے مدینہ کا رخ کر لیا گیا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار