

Loading content...
قافلہ پاک نے 17ذوالحجہ بمطابق 16ستمبر بدھ کی رات مغیثتہ الماوان کے مقام پرگزاری ، مگر ساری رات کوئی بھی نہیں سویا، بلکہ خیام پاک میں سے گریہ وآہ وبکا کی آوازیں آتی رہیں، وہ ساری رات پاک مستورات صلواة اللہ علیہین جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی پاک بیوہ صلواة اللہ علیہا کو پرسہ دیتی رہیں، کئی جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی پاک دختران سے تعزیت کرتی رہیں اور کئی جناب مسلم علیہ الصلوات والسلام کے پاک فرزندان کو پرسہ دیتی رہیں ایسے ہی یہ رات گزر گئی ، دوسری طرف امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے خیمے میں اپنے خاندان پاک کے افراد کو جمع کیا اور فرمایا کہ یہاں کوئی فیصلہ کرنے سے بہتر ہے کہ ہم یہاں سے مدینے واپس چلے جائیں اور وہاں جاکر تمام خاندانِ بنی ہاشم علیہ الصلوات والسلام کو جمع کر کے کوئی فیصلہ کریں، اس لئے صبح ہم مدینہ کی طرف سفر کریں گے ،۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار