

Loading content...
اِس دستور اور رسم کے مطابق تمام مستورات صلواة اللہ علیہن جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام کی بیوہ بہن صلواة اللہ علیہا کوگلے لگا کر پرسہ دیتی رہیں،دوسری طرف اس خیمے کے دروازے سے رونے کی آواز آئی تو تمام پردہ داروں نے دیکھاکہ امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام دروازے میں سے داخل ہورہے تھے اُن کے ساتھ خاندان پاک کے تمام افراد تھے، سب کی آنکھوں میں سے آنسو جاری تھے، ان کی درمیان میںجناب عبداللہ بن امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام تھے، ان کے سر اطہر پردستارِ یتیمی بندھی ہوئی تھی ،ہر آنکھ اشکبار تھی، یہ ایک عجیب درد ناک منظر تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار