

Loading content...
خیام میں ایک دم کہرام برپا ہو گیا ان دنوں عرب کا دستور تھا کہ اگر کوئی مستور بیوہ ہو جاتی تو اُس کی بیوگی کی ایک خصوصی رسم ادا کی جاتی تھی ، بیوہ مستور کو ایک مسند پر بٹھا دیا جاتا اس کے بعد مستورات آکر اسے سیاہ جوڑا پیش کرتیں، پھر اس کے بعد اس کی بیوگی کی رسم ادا کی جاتی ، یہاں کردگارِ وفا علیہ الصلوات والسلام کی پاک ہمشیر صلواة اللہ علیہا کے خیمے میں تمام پاک مستورات صلواة اللہ علیہن جمع ہوئیں، انہیں سوگ کی مسند پر بٹھا یا گیا تو اس وقت جناب عون و محمد کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا اپنی پاک ہمشیر کو سینے سے لگا کر کافی دیر تک گریہ فرماتی رہیں جناب قاسم کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہانے بھی انہیں گلے لگایا سرتاج کا پرسہ دیا اور فرمایا کہ یہ بیوگی کا دکھ کیا ہوتا ہے یہ دکھ مجھ سے بڑھ کر کون جانتا ہے ، خالق کسی مستور کو بیوہ نہ کرے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار