

Loading content...
جس وقت ان دونوں نے کوفہ کے تمام حالات سنائے تو اُس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کے یتیم بیٹوں اور باقی بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام کو ساتھ لے کر خیام میں تشریف لے آئے ، یہاں شریکة الحسین پاک بہن صلواة اللہ علیہا کے خیمہ پاک کو زینت بخشی اورروتے ہوئے پاک بہن صلواة اللہ علیہا سے فرمایا کہ سب بیبیاں مل کر جاؤسب سے آگے جناب فضل کی پاک والدہؐ ہوں اورسب جا کر جناب عباس علیہ الصلوات والسلام کی پاک بہن صلوات اللہ علیھا کو ان کے پاک سرتاج کا پرسہ بھی دو اور ان کی بیوگی کی رسم ادا کرتے ہوئے انہیں کالا لباس بھی پہناؤ ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار