

Loading content...
یہ بحیر اسدی حیرہ کا رہنے والا تھا، یہاں ایک یہ اشتباہ بھی رفع کرتا چلوں کہ ایک بکیر اسدی تھا جو کوفہ کا رہنے والا تھا، جو امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو راستے میں ملا تھا، اس نے بھی آکر جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی شہادت کی اطلاع دی تھی اس کا ذکر موقعہ کی مناسبت سے کروں گا، مگر یہ وہ نہیں ہے، بعض لوگوں کو یہ اشتباہ ہوا ہے کہ یہ بحیر اسدی بکیر بن حمران نہروانی تھا یہ بھی اُن کا اشتباہ ہے کیونکہ بکیر بن حمران نہروانی ضبابی قبیلے کے ساتھ تعلق رکھتا تھاکئی لوگوں نے اسے کلبی لکھا ہے، ان کے کلبی لکھنے کی وجہ یہ ہے کہ ضبابی قبیلہ کلبی قبیلے کی ایک شاخ تھی، کئی لوگوں نے بکیر بن حمران ملعون کو بھی اسدی لکھا ہے یہ بھی ان کا اشتباہ ہے… (R_197)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار