

Loading content...
اجازت ملنے پر ہم بارگاہ میں حاضر ہو گئے اس وقت شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے اپنے چاروں طرف نگاہ فرمائی سامنے جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کے پاک فرزند بیٹھے ہوئے نظر آئے، آنکھوں میں آنسو آ گئے سرکارؐ نے ہم سے مخاطب ہو کر فرمایا آپ گھبرائیں نہیں یہاں سب ہمارے اپنے موجود ہیں، ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جس سے ہماری کوئی بات مخفی ہو آپ جو کچھ بیان کرنا چاہتے ہیں وہ کل تک راز تھا، اس نے کھلنا بھی تھا اور مناسب یہی ہے کہ آج وہ راز کھول دو،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار