

Loading content...
یہ اسدی جوان روایت کرتے ہیں کہ ہم امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ دوبارہ شامل ہو گئے اورہم اس کوشش میں رہے کہ ہمیں تھوڑا سا علیحدہ وقت ملے تو ہم انہیں کوفہ کے تازہ ترین حالات سے آگاہ کریں مگر ہمیں الماوان تک کوئی موقعہ نہیں ملا، جس وقت الماوان پر قیام ہواتو ہم دو تین بار آئے کہ دیکھیں اگر شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام تنہا ہیں تو انہیں آگاہ کریں مگر ہمیں موقع نہیں ملاایسے ہی ہم آتے رہے مگر اُن کی کچہری ہمیشہ بھری رہتی تھی ، ہم نے سوچا کہ نماز عشاء کے بعد شاید ہمیں وقت مل جائے گا، ہم اس وقت حاضر ہوئے تو چند اہم غلاموں کے علاوہ کوئی فرد موجود نہ تھا، البتہ پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام کے تمام جوان موجود تھے شاید امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے انہیں کسی خاص وجہ کیلئے جمع کیا ہوا تھا، ہم نے جاکر ایک غلام سے کہا کہ بارگاہ قدس میں عرض کرو کہ ہمارے پاس ایک اہم خبر ہے جو ہم تنہائی میں عرض کرنا چاہتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار