

Loading content...
اس نے جواب دیا کہ کوفہ میں جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ کوفیوں نے بے وفائی کی ہے، انہیں عین مشکل وقت میں چھوڑ گئے ہیں اور ابن زیاد ملعون کے حکم سے جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کو شہید کر دیا گیا ہے اور مجھے ابن زیاد ملعون نے بھیجا ہے کہ تم جلدی جاکر عمر ابن سعید کو اطلاع دو اور اسے آگاہ کر دو کہ وہ ان تازہ ترین حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہو جائے کیونکہ عقیل علیہ الصلوات والسلام کا شیر شہید تو ہو گیا ہے مگر ان جیسے ان کے چار جوان بیٹے اور بھی ہیں وہ تو ایک تھے جنہوں نے پورے کوفہ شہر کو ہلا کر رکھ دیا اور شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ تو اُن جیسے کئی شیر موجود ہیں اور سب جوان ہیں، اس لئے عمر ابن سعید ملعون کو حالات کی نزاکت کے بارے میں آگاہ کرنا ہے، پھراس کے بعد انہوں نے اُس سے کوفہ کے تفصیلی حالات دریافت کئے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار