

Loading content...
یہاں تک تو بات درست تھی مگر ہم نے دیکھا کہ جس وقت اس کی نظر لشکرِ شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام پر پڑی تو اس نے اپنی سواری کا رخ صحرا کی طرف موڑدیا، اُس کی اِس حرکت سے ہمیں وہ شخص مشکوک نظر آیا، چونکہ ہم تحقیق کی نیت سے نکلے ہوئے تھے اس لئے ہم دونوںنے اس کی یہ حرکت نوٹ کی اور فوراً اس کے پیچھے اپنے گھوڑوں کو ایڑھ لگائی، ایک یادو کلومیٹر کے فاصلہ پر جاکر ہم نے اسے روک لیا، ہم نے اسے سلام کیا،تو اس نے جواب دینے سے پہلے پوچھا کہ تمہارا تعلق کس قبیلے سے ہے؟ ہم نے بتایا کہ ہم اسدی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں، اس آدمی نے ایک گہراسانس لیا اور کہا الحمد للہ،جس سے ہم سمجھ گئے کہ یہ ہمارے ہی قبیلے کا کوئی فرد ہے، ہم نے اس سے نام پوچھا تو اُس نے نقاب اتار کر کہا میرا نام بحیر ابن سعد اسدی ہے، ہم نے اس سے پوچھا کہاں سے آرہے ہو؟ اس نے جواب دیا کہ میںکوفہ سے آرہا ہوں، مجھے ابن زیاد ملعون نے حاکم مدینہ عمر ابن سعید ملعون کی طرف بھیجا تھا، میں مدینہ پہنچا تو وہاں سے پتہ چلا کہ وہ امیر حج بن کر مکہ گیا ہوا ہے اور ایام تشریق مکہ میں ہی گزارے گا اس لئے اب میں مکہ جارہا ہوں، ہم نے سوال کیا کہ تم ہمیں کچھ تو بتائو کہ بات کیا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار