

Loading content...
اُن میں سے ایک کا نام تھا عبداللہ بن سلیمان اسدی تھا اور دوسرے کا نام منذر بن مشمعل اسدی تھا، یہ المذری بن مشمعل اسدی کا بھائی تھا، یہ روایت کرتے ہیں کہ ہم اس تمام سفر میں امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کے سامنے نہیں گئے بلکہ ان کے لشکر سے دور قیام کرتے رہے جس وقت شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے معدنِ بنی سُلَیم سے سفر شروع فرمایا تو اس وقت ہمارے پاس تیز رفتار گھوڑے تھے مگر ہم انہیں آہستہ آہستہ اس قافلہ کے پیچھے پیچھے چلاتے آ رہے تھے، جس وقت شہنشاہ کر بلا علیہ الصلوات والسلام نے ربذہ کو عبور کیا تو اس وقت ہم نے دیکھا کہ ایک تیز رفتار ناقہ سوار (بروایت دیگر گھڑ سوار)مغیثتہ الماوان کی طرف سے آرہا تھاجس نے اپنے عمامہ کے پلوسے چہرہ چھپارکھا تھا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار