

Loading content...
وہ واقعہ جس کا اس منزل کے ساتھ تعلق ہے وہ یہ ہے کہ جس وقت امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام مکہ مکرمہ سے روانگی کا پروگرام بنا رہے تھے تو اُس وقت کعبہ میں بنی اسد کے کئی لوگ موجود تھے اور اُن کے ساتھ ساتھ دیگر قبائیل کے لوگ بھی موجود تھے، یہاں عبداللہ ابن زبیر امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ بڑے سرگوشیانہ انداز میں مصروف کلام تھا اور شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام اسے فرمارہے تھے کہ ہم نے جد اطہر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا تھا کہ ایک دنبہ حرم کعبہ میں ذبح ہو گا جس کی وجہ سے حرمت کعبہ پامال ہوگی اور وہ دنبہ تم ہو… (R_195)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار