

Loading content...
امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام یہاں سے روانہ ہوئے، آگے ایک دوراہا تھا جو ایک منزل شمار ہوتا تھا جس کا نام مغیثتہ الماوان تھا اور عرفِ عام میں اسے ماوان کہا جاتا تھا، یہاں دو قبائل ہوازن اور ربیعہ کے لوگ آباد تھے اوریہ دونوں قبائل در اصل یمنی قبیلے تھے جو یمن سے ہجرت کر کے یہاںآ کر آباد ہوگئے تھے، یہ ایک بڑی منزل شمار ہوتی تھی کیونکہ یہاں پانی کی فراوانی تھی جس کی وجہ سے اِس جگہ کو ماوان کہا جاتا تھا، یہاں پانی کے کئی کنویں تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار