

Loading content...
16ذوالحجہ بمطابق 15ستمبر منگل کی رات کو معدن بنی سُلَیم سے شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کی روانگی ہوئی، اس سے آگے جو علاقہ آتا تھااسے ربذہ کہتے ہیں، یہ وہ علاقہ تھا جس کا واقعہ آپ نے پہلے بھی کئی بار سنا ہواہے کہ یہی ایام حج تھے، جناب مالک ِاشترعلیہ السلام اسی جگہ سے گزر رہے تھے، انہوں نے راستے کے کنارے ایک کمسن بچی کو دیکھا ، جس نے آواز دے کرکہا چچا جان میں آپ کے بھائی ابوزر غفاریعلیہ السلام کی بیٹی ہوں ، آپ کے بھائی اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں اور میرے پاس کفن بھی نہیں ہے،یہ واقعہ کیونکہ آپ لوگ جانتے ہیں اس لئے دہرانا ضروری نہیں ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار