

Loading content...
یہ آپ کے اُس بیٹے کا سر ہے کہ جسے آپ مہرِ نبوت پر بٹھایا کرتے تھے اور جن کی ناقہ بن کر آپ فخر محسوس کیا کرتے تھے، آج دیکھیں آپ کے اس لعل کا سر ہم نے کیسے اٹھارکھا ہے ، کل مدینے میں ہمارا قتل ہوا تھا ہمارے گھروں میں ہماری عورتیں بال کھول کر روئی تھیں، آج آپ کے گھرمیں یہی منظر ہے، آپ بھی یہ منظر دیکھ کر اپنی آنکھیں ٹھنڈی کر لیں،مگر اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہم تو آپ کے کلمہ گو ہیں ،اس وقت عبداللہ بن سائب انصاری اٹھا اور کہا اے ملعون ازل اپنی بکواس بند کر،ایک طرف تم کہتے ہو کہ ہم کلمہ گو ہیں دوسری طرف تم ان پر طنز بھی کر رہے ہو،اور تمہیں یہ بھی علم ہے کہ شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام ان کی پاک دختر صلواة اللہ علیھاکے لخت جگر تھے، اگروہ تمہیں آج اس انداز میں امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کا سر اطہر اٹھایا ہوا دیکھتیںتو کیا انہیں اذیت نہ ہوتی اور یہ بھی حدیث ہے کہ ان کو اذیت دینا اللہ جلَّ جَلَالَہ کو اذیت دینے کے برابر ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار