

Loading content...
اُس ضعیفہ نے کہا کہ تم اپنا سر تو پیش کرو اور اپنے مالک کی نعلین پر اپنی جان توفدا کردو، تم اہل بصرہ کا انتظاربالکل مت کرو ،دونوں بھائیوں نے کہا کہ زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ ہر طرف سخت پہرہ ہے اور ہم فوراً گرفتار کر لئے جائیںگے اور شاید شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام تک پہنچنے سے پہلے ہی شہید کر دیئے جائیں ، والدہ نے انہیں کہا کہ اگر تم گھر سے ایک قدم بھی آقاؐ کی طرف اٹھا چکے ہو گے اور پھر وہاں تمہیں شہید کر دیا جائے تو تم یہی سمجھنا کہ شہنشاہ علیہ الصلوات والسلام کی نعلین پرسر رکھ کر قربان ہو رہے ہو، جلدی کرو اپنے گھوڑے تیار کرو اور روانہ ہو جائو ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار