

Loading content...
تاریخ بتاتی ہے کہ دسویں کے دن جس وقت نماز صبح کے بعد ظالمین نے بغیر اصول کے حملہ کرنے کا پروگرام بنایا تو اُس وقت اگلی صف میں یہ ضعیف یزید بن ثبیت علیہ السلام اپنے دونوں بیٹوں عبداللہ اور عبیداللہعلیہم السلام کو اپنے دائیں بائیں کھڑا کر کے یوں کھڑ ے ہوئے تھے کہ جیسے یہ بھی بیٹوں کی طرح جوان ہوں اور اُس وقت وہ اپنے بیٹوں کو بار بار فرما رہے تھے کہ آپ نے میرے سامنے اپنے آقا کی نعلین پر قربان ہونا ہے تاکہ میں اپنے شہنشاہعلیہ الصلوات والسلام کے سامنے سرخرو ہو جاؤ اورپھر اُس پہلے حملے میں جس وقت ان کے دونوں بیٹے قربان ہو گئے تویہ آ کر شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کے قدموں پر جھک گئے اور عرض کیا آقا میرے یہی دو بیٹے تھے جو میرا کل سرمایہ تھے وہ میں آپ کی پاک نعلین پر قربان کر چکا ہوں کیا اب میں آپ کے پاک نانا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سرخرو ہو گیا ہوں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار