

Loading content...
پھر بیٹوں سے دوبارہ مخاطب ہو کر کہا کہ تم میں سے کوئی ہے جو میرے ساتھ چلنے کو تیار ہو؟ ، ان کے دو بیٹے کھڑے ہوگئے یعنی عبداللہ بن یزیدبن ثبیتعلیہ السلام اور عبیداللہ بن یزیدبن ثبیتعلیہ السلام … انہوں نے سر جھکا کر کہا ابا جان آپ جہاں جائیں گے ہم بھی آپ کے ساتھ جائیںگے، یزید بن ثبیت سلام اللہ علیہ نے مجمعے سے مخاطب ہو کر کہا بھائیو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کے ان صلاح مشوروں کے دوران ناکہ بندیاں سخت ہو جائیں گی، آپ لوگ توجوان ہیں پھر بھی کسی طرف سے نکل جائیں گے مگر میں محروم رہ جائوں گا، میں تو آج ہی یہاں سے جانا چاہتا ہوں اور یہ بھی آپ سب کے سامنے اللہ اور اس کے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گواہ بنا کر کہہ رہا ہوں کہ میرے دس بیٹے ہیں، میں نے اپنے تمام بیٹوں کو نصرت کی دعوت دی ہے، ان دو بیٹوں نے لبیک کہی ہے، اس لئے اس دنیا اور آخرت میں میرے صرف یہی دو بیٹے ہیں، باقیوں کے ساتھ میرا نہ تو اس دنیا میں کوئی واسطہ ہے اور نہ ہی آخرت میں کوئی تعلق ہو گا ، جو میرے آقا کے نہیں ،میرے وہ کیا لگتے ہیں، یہ کہہ کے وہ وہاں سے چل پڑے ، انہیں دیکھ کر جناب عامر بن مسلم عبدی نے کہا بھائی آپ اکیلے نہ جائیں ہم بھی آپ کے ساتھ چلتے ہیں، اس وقت عامر بن مسلم عبدی کا ایک غلام تھاجس کا نام تھا سالم اس نے پیچھے سے پکار کر کہا سردار کیا آپ اس غلام کو ساتھ لے کر نہیں جائیںگے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار