

Loading content...
انہوں نے کہا کہ تم تمام مرد اس ملعونِ ازل سے ڈرتے پھر رہے ہو مرد بنو اگر تمہیںان ملعونوں کا اتنا ہی ڈر ہے تو میرے گھر میں میٹنگ کیا کرو، میرا گھر حاضر ہے، جو ہو گا میں خود دیکھ لوں گی، پھر اس کے بعد ہر میٹنگ اس کے گھر میں ہوتی تھی، اسی گھر سے جناب سلیمان بن ابوذرین علیہ سلام کی گرفتاری ہوئی تھی، جس وقت ابن زیاد ملعون بصرہ سے کوفہ روانہ ہو گیا تو پھر شیعانِ بصرہ کا ایک اجتماع ہوا،جس میں تمام لوگ آپس میں مشورہ کر رہے تھے کہ ہم اپنے شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کی نصرت کیلئے لوگوں کو کس طرح آمادہ کریں اورجانے کے لئے کون سی ترکیب اپنائیں، جس کمرے میں یہ میٹنگ ہو رہی تھی اس کے ایک کونے میں ایک ضعیف شخص بیٹھا تھا اور وہ یہ تمام کاروائی خاموشی سے دیکھنے میں مصروف تھا ،جس وقت تمام لوگوں نے اپنی اپنی تجاویز پیش کر لیں تو وہ اپنے مقام سے اٹھ کر کھڑا ہو گیا ، اس وقت اس کے ساتھ اس کے دس بیٹے بھی بیٹھے ہوئے تھے، اس ضعیف نے تمام مجمعے سے بے نیاز ہو کر اپنے بیٹوں کو مخاطب کیا اور جوش سے بولا ان سب لوگوں کو اپنے قبائل کے ساتھ بہت پیارہے اوریہ بڑی شان و شوکت سے مولا کی نصرت کرنا چاہتے ہیں ، مگر میراتو نہ کوئی قبیلہ ہے اور نہ ہی مجھے کسی پر امید ہے، تم میرے دس بیٹے ہو ، تم مجھے یہ بتائو کہ کیا تم میں سے کوئی ایسا ہے جو میرے ساتھ شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کی نصرت کیلئے تیار ہو، یہ اہل بصرہ تو اپنے مشورے کرتے رہیں گے، تم بتائو کہ تم میں سے کوئی ہے جو مجھے میرے شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام تک پہنچا دے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار