

Loading content...
یہ تو آپ کو میں پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ ابن زیاد ملعون پہلے بصرہ کا حاکم تھا، جس کے کچھ حالات پہلے ہی بیان ہو چکے ہیں، اس کے زمانے میں بصرے کے مختلف مومنین کی طرف شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کے کئی خطوط پہنچے تھے کیونکہ یہاں امیرِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کے کئی معتبر صحابی موجود تھے جیسے جناب احنف بن قیس، جناب مسعود بن یزید ،جناب مسعود ابن عمرو الباہلی وغیرہ ، ان کی طرف شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے غلامِ خاص جناب سلیمان بن ابو ذرین کو خط دے کر روانہ فرمایا تھا ،ان کا واقعہ میں پہلے کسی مجلس میں بتا چکا ہوں یہاں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ عبیداللہ ابن زیاد ملعون جس وقت بصرے سے روانہ ہوا تو اس نے اپنے بھائی عثمان بن زیاد ملعون کو یہاں کا حاکم بنایااور اسے ناکہ بندی کی شدید تاکید کی اس کے بعد وہ بصرہ سے روانہ ہوگیا مگر اس ملعون کے جانے کے بعد بھی بصرہ کے مومنین کی آپس میں ملاقاتیں اور صلاح مشورے جاری رہے، جس وقت مومنین کے اجتماع کا کوئی پروگرام بنتا تو اس وقت کوئی بھی اپنے گھرمیںسب کو جمع کرنے پر تیار نہیں ہوتا تھاکیونکہ انہیں خطرہ تھاکہ اگر ابن زیاد ملعون یا عثمان بن زیاد ملعون کو اطلاع مل گئی توہمارا گھر جلاد یا جائے گا اور تمام اہل خانہ کو شہید کردیا جائے گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار