

Loading content...
حجاج ملعون نے جواب دیا کہ ایک بوڑھے کے لئے میں اپنا ایک فوجی کم کر دوں؟ یہ کہ کر اس نے تلوار نیام سے نکالی اور اس سردار کا سراڑا دیا، اُس کی یہ حالت دیکھ کر تمام جوان اور بوڑھے پُل کی طرف دوڑپڑے، پل پر اس قدر ہجوم ہو گیا کہ راستہ ہی نہیں ملتا تھا، کئی لوگ جو تیرنا تک نہیں جانتے تھے پھر بھی انہوں نے حجاج کے خوف سے دریا میں چھلانگیں لگا دیں کہ کہیں حجاج ملعون کی نگاہ پڑے اور وہ سمجھے کہ ہم سستی دکھا رہے ہیں اور تیر نہ سکنے کا ڈھونگ کر رہے ہیں ،چونکہ وہ تیر نہیں سکے اس لئے اکثر ڈوب کر مر گئے،،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار