

Loading content...
میں تمہاری اٹھی ہوئی گردنیں دیکھ رہا ہوں اور ان کا علاج بن کر تمہارے سروں پر نازل ہوا ہوں اور میں قسم کھا کر کہہ رہا ہوں کہ میں نہ تمہاری کسی لغزش سے در گزرکروں گا اور نہ ہی تمہارے کسی عذر کو قبول کروں گا میں صرف یہ دیکھوں گا کہ میرے حکم کی تعمیل ہوئی ہے یا نہیں، ہاں جو میرے حکم سے سرتابی کرے گا میں اس کا سر اڑادوں گا اور اس کا گھر برباد کردوں گا اور اس کی عزت کو پامال کردوںگا، میں اپنے سالار مہلب کو اہل بصرہ کے ساتھ جنگ کرنے کیلئے بھیج رہا ہوں، وہ کوفہ کے پل کے باہر قیام پذیر ہوگا، تم سب لوگ اپنے گھربار چھوڑ کر جنگ کی تیاری کر کے اس کے پاس فوراً پہنچ جائو، جو آدمی مجھے کوفہ میں چلتا پھرتا نظر آیا میں اس کے ساتھ وہی کروں گا جو میںتمہیں بتا چکا ہوں، کوفہ کے تمام بوڑھے اورجوانوں نے بصرہ جا کر جنگ کرنی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار