

Loading content...
یہ روایت کرتے ہیں کہ جس وقت ہم شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کے خیمے میں داخل ہوئے ہیں تو ہم نے دیکھا کہ ان کے خیمے میں ایک قالین بچھا ہوا تھا، اس کے ایک سرے پر کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی پاک مسند لگی ہوئی تھی اس کے اوپر ایک تکیہ رکھا ہوا تھا، کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام اس تکیے پر ایک کوہنی ٹکائے تشریف فرما تھے اور اُن کے سامنے ہزاروں کی تعداد میں خطوط بکھرے ہوئے تھے، شہنشاہِ معظمعلیہ الصلوات والسلام ایک خط کو اٹھاتے اسے پڑھ کر دوسری طرف رکھ دیتے ، پھر دوسرے خط کو اٹھاتے اُسے پڑھتے اور رکھ دیتے ہیں، سامنے جناب عقبہ بن سمعان کھڑے ہوئے تھے، ہم نے خیمے کے دروازے سے یہ منظر دیکھااس کے بعد ہم خیمۂ اطہر میں داخل ہوگئے ہم دونوں نے مل کر سلام عرض کیا السلام علیک یا ابا عبداللہ علیہ الصلوات والسلام امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے سراٹھا کر ہماری طرف نگاہ فرمائی اور بڑے پیار سے جواب دیا ، ہم کھڑے رہے تاکہ حکم ملے تو بیٹھیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار