

Loading content...
اس نے جواب دیا کہ وہ ابھی نماز سے فارغ ہو کر اپنے خیمۂ اطہر میں تشریف لے گئے ہیں مگرابھی تک حرم سرا میں نہیں گئے ، میں جاکر عرض کرتا ہوں شاید وہ اس وقت آپ لوگوں کو شرفِ باریابی عطافرمادیں، یہ دونوں اس کے پیچھے پیچھے چلتے ہوئے امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کے خیمے کے باہر آکر کھڑے ہوگئے، اس غلام نے جاکر عرض کیا، کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ انہیں اندر بلا لو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار