

Loading content...
جناب سعید بن بشر حضرمی نے کہا تعجب کی بات تو ہے کیونکہ میں ان کے خیام کی اوٹ میں کچھ مستورات صلواة اللہ علیہن کے خیام بھی دیکھ رہا ہوں اور مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے ان کے پاک پردہ دار صلواة اللہ علیہن بھی ساتھ ہیں اور میں حیران ہوں کہ یہ گرمی کا موسم کجا، چمنِ رسالت کی کلیاں کجا، یہ نجد کے صحرا کی آتش خیز ہوا ئیں کجا، عصمت سرائے توحید کی پاک شہزادیاں کجا، ہم ان کے پاک گھر کی روایات سے آشنا ہیں، یہ پاک پردہ دارانِ توحید و رسالت صلواة اللہ علیہن تو روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی رات کو تشریف لے جاتی تھیں ، حالانکہ گھر اطہر کا دروازہ بھی روضے کے صحن میں کھلتا تھا اُس کے باوجود ان کے پردے کی خاطر رات کو بھی قناتیں لگائی جاتی تھیںاور تمام ہاشمی جوانوں کی تلواریں اُس وقت تک واپس نیام میں نہیں آتی تھیں کہ جب تک یہ پاک پردہ داران صلوات اللہ علیہن واپس گھر تشریف نہیں لے جاتی تھیں کیا یہ میرے لئے تعجب کی بات نہیں ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار