

Loading content...
یہاں پہنچ کراونٹوں کو بٹھایا گیا اور جلدی جلدی خیام نصب کئے گئے،خیام نصب کرتے اور قیام کرتے کرتے دوپہر کا وقت ہوگیا، ایک طرف سفر کے تھکے ہوئے آرام کرنے میں مصروف تھے، دوسری طرف کھانا تیار ہورہا تھا، کھانا تیار ہو گیا تو سب نے کھانا کھایا،اس کے فوراً بعد نماز ظہر کا وقت ہوگیا، سب نے باجماعت نماز ادا کی اس کے بعد قیلولہ کرنے کیلئے سب اپنے اپنے خیمے کی طرف جانے لگے توعین اُس وقت انہیں شمال کی طرف سے گرد اڑتی ہوئی نظر آئی ،صحرا میں دو گھڑسوار اپنے گھوڑوں کو سرپٹ دوڑاتے ہوئے منزل المَلح کی طرف آرہے ہیں جنہوں نے چہروں پر نقاب ڈال رکھے تھے یعنی منڈاس مار رکھے تھے کیونکہ لو چل رہی تھی صرف ان کی آنکھیں نظر آ رہی تھیں، گھڑ سواروں نے دیکھا کہ برید اعظم کے کنارے خیام لگے ہوئے ہیں، انہیں ایسا لگ رہا تھا کہ جسے کوئی لشکر اِس مقام پر خیمہ زن ہو انہوں نے جس وقت ان خیام کو دیکھا تو انہوں نے اپنے گھوڑوں کی باگیں کھینچ لیںایک دوسرے کی طرف دیکھا اور کہنے لگے اللہ جانے یہاں کس کا لشکر خیمہ زن ہے چلو چل کے پوچھتے ہیں انہوں نے اپنے گھوڑوں کا رخ خیام کی طرف موڑ دیا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار