

Loading content...
یہ منزل در اصل کوئی منزل نہ تھی اور نہ ہی کوئی باضابطہ بستی تھی بلکہ یہاں کئی نمک کی کانیں تھیں اور ان نمک کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے یہاں پانی جمع کرنے کیلئے ایک برساتی تالاب بنارکھا تھا اور اُس تالاب کے باہر کچھ فاصلے پر انہوں نے اپنی جھونپڑیاں بنارکھی تھیں جن میں ان مزدوروں کے بال بچے رہتے تھے، مزدور لوگ اکثر سارا دن ان نمک کی کانوں میں کام کرتے تھے اوران کی عورتیں وہاں گھروں میں رہتی تھیں، آ ج نہیں معلوم کہ وہ کانیں موجود ہیں یا نہیں مگر اُس دور میں تہامہ ونجد وحجاز میں انہی کانوں سے نمک جایا کرتا تھا، اب یہاں کا محل وقوع آپ کی سمجھ میں آگیا ہوگا اب یہاں کے واقعات عرض کرتا ہوں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار